کوہسار مارکیٹ ایف سیون میں کار حادثے میں جاںبحق دو افراد کے لواحقین نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

منگل 31 جنوری 2017 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) کوہسار مارکیٹ ایف سیون میں کار ایکسیڈنٹ میں جاںبحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے تھانہ کوہسار کی حدود میں واقع کوہسار مارکیٹ میں تیز رفتاری کے باعث دو پیدل افراد ابو الحسن اور شیراز کو گاری کی ٹکر مار کر ہلاک کرنے والے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف لواحقین کے ورثاء نے پولیس کو مقدمہ درج کرا دیا۔ مدعی محمد ممتاز نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمے کا اندراج کراتے ہوئے پولیس تھانہ کوہسار کو گاڑی کا نمبر LEF-6 بھی درج کرادیا۔ واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق ضلع سرگودھا سے بتایا جاتا ہے۔ (عابد شاہ/حسن شاہ)

متعلقہ عنوان :