9فروری کے اجلاس میں جی آ ئی ڈی سیس کی وصولی اور ادائیگی کے حوالے سے مسائل کے حل کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی

سینیٹ کی خصو صی کمیٹی برائے گیس انفراسٹراکچر ڈویلپمنٹ سیس کے اجلاس میں فیصلہ جی آئی ڈی سی کے معاملہ پر کمیٹی کو ہی فیصلہ کرنا چاہیے ،سی این جی سیکٹر کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے،سی این جی اسٹیشنز مالکان نے صارفین سے جی آئی ڈی سی کی وصولیاں کرلیں لیکن حکومت کو ادائیگی نہیں کی اس مد میں 29 ارب کی ادائیگیاں کی جانی ہیں ،کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے ہمیں منظور ہو گا، وفاقی وزیر پیٹرولیم ،کمیٹی نے فیصلہ موخر کردیا

منگل 31 جنوری 2017 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) سینیٹ کی خصو صی کمیٹی برائے گیس انفراسٹراکچر ڈویلپمنٹ سیس نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس( جی آ ئی ڈی سی) نے جی آ ئی ڈی سیس کی وصولی اور ادائیگی کے حوالے سے مسائل کے حل کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ 9فروری کو انٹرنل میٹنگ کرکے سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی،وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جی آئی ڈی سی کے معاملہ پر اس کمیٹی کو ہی فیصلہ کرنا چاہیے،جی آئی ڈی سی سے متعلق معاملہ اہم ہے حل ہونا چاہیے،سی این جی سیکٹر کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے،سی این جی اسٹیشنز مالکان نے جی آئی ڈی سی کی وصولیاں تو صارفین سے کی ہیں لیکن حکومت کو ادائیگی نہیں کی جا رہی،دو فریٹیلیزر کمپنیوں نے حکومت کو جی آئی ڈی سی کی ادائیگییاں کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،سی این جی اسٹیشنز مالکان نے جی آئی ڈی سی کی مد میں 29 ارب کی ادائیگییاں کرنی ہیں،کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے ہمیں منظور ہو گا،کمیٹی نے معاملے پر فیصلہ موخر کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2015 کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی ایوان بالاء کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر کمیٹی سینیٹر الیا س احمد بلور کی زیر صدارت میںپارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ سپیشل کمیٹی کے اجلاس میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2015 کے حوالے سپیشل کمیٹی کی رپورٹ پر عمل درآمد کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان نے کہا کہ سپیشل کمیٹی نے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا ہے اب جو کمیٹی فیصلہ کرے وہ جلدآگاہ کردے ۔ جس پر سپیشل کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 9فروری کو انٹرنل میٹنگ کرکے سفارشات تیا ر کی جائیں گی۔ چیرمین کمیٹی الیاس بلور نے کہاکہ بہتر ہو گا کہ پرانی کمیٹی کی رپورٹ کو منظور کر لیا جائے، کمیٹی کو پرانی رپورٹ ایوان میں پیش کر دینی چاہیے۔کمیٹی کے آ ج کے اجلاس میں سینیٹرز محسن عزیز ، پروفیسر ساجد میر ، سعیدغنی، سعید الحسن مندوخیل، محمد محسن خان لغاری کے علاوہ وفاقی وزیر شاہد خان خاقان عباسی ، وزارت پیٹرولیم و اوگرا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ (و خ )

متعلقہ عنوان :