حکومت کا عوام کوایک ماہ میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ ،پیٹرول2.25، ڈیزل 2.26روپے مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقر ار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل اضافہ صارفین کو منتقل نہ کرنے اور کم اضافے کے باعث پڑنے والا 4ارب روپے کا بوجھ حکومت خود برداشت کریگی ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس

منگل 31 جنوری 2017 23:31

حکومت کا عوام کوایک ماہ میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی15دن کے لئے رد بدل کر کے نئی قیمتوں کا اعلان کر تے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 25پیسے کا اضافہ کیا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 2روپی26پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 43اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیلئے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 25پیسے کا اضافہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیزل کی قیمت میں 2روپی26پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کے تحت لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 43.34روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت43روپے 25پیسے پر برقرار کھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل اضافہ صارفین کو منتقل نہ کرنے اور کم اضافے کے باعث حکومت 4ارب روپے کی سبسڈی دے گی اور وہ اس کا بوجھ برداشت کرے گی ۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ماہ جنوری کے اند ر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کیاگیاہے ۔ (و خ)

متعلقہ عنوان :