فلسطینی صدرمحمودعباس کی ایوان صدرمیں قائداعظمؒ کے ز یر استعمال اشیاء میں دلچسپی

منگل 31 جنوری 2017 23:18

فلسطینی صدرمحمودعباس کی ایوان صدرمیں قائداعظمؒ کے ز یر استعمال اشیاء ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2017ء)صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں عشائیہ سے قبل فلسطین کے صدر محمود عباس کو ایوان صدر میں قائداعظم سے متعلقہ ان کی ذاتی چیزیں جس میں قائداعظم کی ذاتی ڈائری، روزمرہ کے اخراجات کی تفصیل درج تھیں اور دیگر اشیا بھی دکھائیں جس میں فلسطین کے صدر نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے ان نوادرات کے متعلق فلسطین کے صدر کو تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فلسطین کے صدر نے قائداعظم مفتی اعظم سیدامین الحسینی سے ملاقات کی یادگار تصویر بھی ملاحظہ کی اور علامہ اقبال کے مسئلہ فلسطین کے بارے میں لکھے گئے اشعارمیں دلچسپی ظاہر کی۔ماضی میں یاسر عرفات نے دروہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکومت کو القدس شریف کا ماڈل پیش کیا تھا وہ بھی نوادارت میں شامل تھا جس میں صدرمحمود عباس اور وفد نے گہری دلچسپی لی۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم اور علامہ محمد اقبال تاریخ کے بڑے لیڈر تھے ۔