مولانا فضل الرحمان کو ’’مولانا ڈیزل‘‘ کا خطاب کس نے دیا؟ پہلی مرتبہ حقائق سامنے آگئے

muhammad ali محمد علی منگل 31 جنوری 2017 20:54

مولانا فضل الرحمان کو ’’مولانا ڈیزل‘‘ کا خطاب کس نے دیا؟ پہلی مرتبہ ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری2017ء) مولانا فضل الرحمان کو ’’مولانا ڈیزل‘‘ کا خطاب دیے جانے کے حوالے سے پہلی مرتبہ حقائق سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اکثر ان کے مخالفین کی جانب سے ”مولانا ڈیزل“ کہہ کر طعنے دیے جاتے ہیں۔ اب اس حوالے سے دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

معروف صحافی روف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو ”مولانا ڈیزل“ کا خطاب 1996 میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے دیا تھا۔ اس وقت مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف ایک دوسرے کی حریف جماعتیں تھیں۔ تاہم اب یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی اتحادی جماعتیں بن چکی ہیں۔