ہنگوکے علاقہ سروزئی میں دوفریقین کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ،تین افرادجاں بحق

منگل 31 جنوری 2017 23:11

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) ہنگوکے علاقہ سروزئی میں دوفریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین افرادجاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزہنگومیں ذاتی دشمنی کی بناء پردوفریقین کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں تین افرادسلیم ،بلال اورعاطف جاں بحق ہوگئے واقعے کے بعدمقامی پولیس جائے وقوعہ پرپہنچی اور لاشوں کو دوآبہ ہسپتال منتقل کردیاگیاڈی پی او ہنگواحسان اللہ کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عبدالمالک ساکن سروزئی کوآلہ قتل سمیت گرفتارکرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :