ایران نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بھرپورمدد کی،ایران اور پاکستان مابین تاریخی و ثقافتی تعلقات ہیں، علامہ محمداقبال دونوں ملکوں کی قربت کی علامت ہیں ،سفارتی تعلقات دونوں ملکوں کو مزیدقریب لانے میں معاون ثابت ہونگے،دونوں ملکوں کی نوجوان نسل میں بہتر تعلقات ترجیحات میں شامل ہیں

وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا انقلاب ایران کی 38ویں سالگرہ کے موقع پرتقریب سے خطاب

منگل 31 جنوری 2017 22:59

ایران  نے  دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بھرپورمدد کی،ایران اور پاکستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایران نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بھرپورمدد کی،ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی و ثقافتی تعلقات ہیں، علامہ محمداقبال دونوں ملکوں کی قربت کی علامت ہیں ،سفارتی تعلقات دونوں ملکوں کو مزیدقریب لانے میں معاون ثابت ہونگے،دونوں ملکوں کی نوجوان نسل میں بہتر تعلقات ترجیحات میں شامل ہیں۔

وہ منگل کو انقلاب ایران کی 38ویں سالگرہ کے موقع پرتقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی و ثقافتی تعلقات ہیں، انہوں نے کہا کہ علامہ محمداقبال دونوں ملکوں کی قربت کی علامت ہیں ،سفارتی تعلقات دونوں ملکوں کو مزیدقریب لانے میں معاون ثابت ہونگے،دونوں ملکوں کی نوجوان نسل میں بہتر تعلقات ترجیحات میں شامل ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمانی وفود کی سطح پر تبادلے ایران اور پاکستان کے تعلقات مزیدمضبوط بنارہے ہیں،ایران کی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف بھرپورمدد کی ۔ہر سال پاکستان سے ہزاروں زائرین ایران جاتے ہیں۔(رڈ)