کرپٹ حکمران سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمہ سے نہیں بچ سکیں گے،سردار سیف اللہ خان سدوزئی

14 معصوم شہریوں کے قاتل اور پانامہ کے چور اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں،ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ قریب ہے،عوام متحدہوکر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کریں،پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل

منگل 31 جنوری 2017 22:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں حکومتی موقف چورمچائے شور کے مترادف ہے۔مگر اللہ کی رسی بڑی بے آواز ہے،وہ حقیقی عدل کرنے والا ہے۔کرپٹ حکمران سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمہ سے نہیں بچ سکیں گے۔14 معصوموں کو خون ان کا پیچھا کرتا رہے گا تاوقتیکہ یہ ظالم حکمران پھانسی کے پھندے تک نہ پہنچ جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں خون کی ہولی کھیلنے والے اور14معصوموں کو قتل کرنے والے ہی پانامہ لیکس کے چور ہیں ،یہ اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ قریب ہے۔عوام متحدہوکر اپنے حقوق کی جدوجہد کریں۔اگر عوام اب بھی متحد نہ ہوئے تو یہ چند فیصد اشرافیہ اسی طرح غریبوں کا استحصال کرتا رہے گا۔ڈاکٹر طاہر القادری کا دس نکاتی ایجنڈا ہی اس ملک میں انقلاب کی نوید ثابت ہوسکتا ہے۔انقلاب اس قو م کا مقدر ہے جو آکر رہے گا ،اور پاکستان پوری مسلم امہ کی قیادت کا فریضہ سرانجام دے گا۔