حکمران غلطیاں دہرانے سے باز آئیں‘ کشمیریوں کی حمایت میں اٹھنے والی آواز دبائی نہیں جاسکتی‘ حافظ سعید کی نظر بندی سے ملک میں امریکی و بھارتی ایجنڈا پروان چڑھایا جا رہا ہے‘ امریکا و بھارت کے اشاروں پر چلنے والی حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے

امیر جماعة الدعوة حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کا احتجاجی مظاہرے سیخطاب

منگل 31 جنوری 2017 22:00

حکمران غلطیاں دہرانے سے باز آئیں‘ کشمیریوں کی حمایت میں اٹھنے والی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا کہ حکمران غلطیاں دہرانے سے باز آئیں، کشمیریوں کی حمایت میں اٹھنے والی آواز دبائی نہیں جاسکتی۔ حافظ محمد سعید کی نظر بندی سے ملک میں امریکی و بھارتی ایجنڈا پروان چڑھایا جا رہا ہے۔

امریکا و بھارت کے اشاروں پر چلنے والی حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے۔ حافظ محمد سعید کی نظربندی ختم نہ کی گئی تو شہر کے ہر سڑک پر احتجاج ہوگا۔ یوم کشمیر کے پروگرامات بھی پہلے سے بڑھ کر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة کراچی کے مس?ل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی، علیم غوری، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا احسان، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان، جماعت غربا اہلحدیث کے رہنما انس مدنی، جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما حافظ صادق، جماعة الدعوة کے رہنما شاہد محمود، حافظ محمد امجد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے حافظ محمد سعید کی نظربندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکا و بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں اسکول کے طلبہ نے بھی شرکت کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر جماعة الدعوة اور حافظ محمد سعید کے حق میں تحریریں درج تھیں۔ جماعة الدعوة کراچی کے مس?ل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت کرنے والوں کا راستہ روکنا شرمناک ہے۔

پاکستان اسلام اور حافظ محمد سعید سے محبت کرنے والا کا ملک ہے، یہاں امریکا و بھارت کی خواہشیں پوری کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ حافظ محمد سعید کی نظربندی ختم نہ کی گئی تو شہر کی ہر سڑک پر احتجاج ہوگا۔ محبان پاکستان پر پابندی کے ذریعے ہندوستان کے ایجنڈے کو ملک میں پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ حافظ محمد سعید کشمیر کے لیے آواز اٹھانے اور خدمت انسانیت کے لیے کردار ادا کرنے پر مجرم سمجھے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظربندی کے حکومتی فیصلے کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری رکھیں گے۔ ہم نے گلو بٹ نہیں پال رکھے، جماعة الدعوة پرامن احتجاج کا راستہ اپنائے گی۔ یوم کشمیر کے پروگرامات بھی پہلے سے بڑھ کر ہوں گے۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ امریکی ایما پر حافظ محمد سعید کی نظربندی ناقابل برداشت ہے۔ حکمران ٹرمپ کی نہیں اللہ کی بندگی اختیار کریں۔

وزیر اعظم اپنے کاروبار کو بچانے کے لیے بھارت کے ساتھ وفاداریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید پر پابندی تمام پاکستان پر پابندی ہے۔ حافظ سعید کا جرم کشمیر کے لیے آواز اٹھانا ہے۔ کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنے والوں کا انگ انگ توڑ دیں گے۔ ہم حافظ محمد سعید کی قیادت میں کشمیر کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی نے کہا کہ حکومت نادانستہ طور پر تحریک آزدی کشمیر کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

پاکستان کی بقا کی بات کرنے والے مجرم نہیں ہوسکتے۔ حافظ محمد سعید کی نظر بندی تحریک آزادی کشمیر کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ جے یو پی کے رہنما علیم غوری نے کہا کہ نواز شریف عوام کی بجائے امریکا و بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ حکومت نے امریکا کی فرمانبرداری شروع کردی ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا احسان نے کہا کہ دنیائے کفر آئے دن مسلمانوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔

امریکی دبا? میں آکر اسلام پسندوں کا راستہ تنگ کیا جا رہا ہے۔ ہم زندگی کی آخری سانسوں تک اپنا مشن جاری رکھیں گے۔ آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان نے کہا کہ حکومت نے مجاہد اسلام کو پابند سلاسل کیا ہے۔ اسلام کی بات کرنے والوں کا راستہ روکنا ناقابل برداشت ہے۔ ہم ہر موڑ پر حافظ محمد سعید کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جماعت غربا اہلحدیث کے رہنما انس مدنی نے کہا کہ حافظ سعید کا قصور اسلام اور مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔

اسلام کو دبایا نہیں جاسکتا، حکومت باز نہ آئی تو نواز شریف بھی نظر بند ہوں گے۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما حافظ صادق نے کہا کہ مظلوموں کے حق میں اٹھنے والی آواز دبانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ کشمیر کی آزادی کے لیے تحریک جاری رہے گی۔ جماعة الدعوة کے رہنما?ں شاہد محمود اور حافظ محمد امجد نے کہا کہ پابندی نئی بات نہیں ہے۔ حافظ محمد سعید کئی عرصہ سے نظر بندیاں بھگت رہے ہیں۔ مشرف کو طعنہ دینے والے خود امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیک چکے۔ اگر خدمت انسانیت جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے۔