Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ، سبزی منڈیوں کے امور کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ

منگل 31 جنوری 2017 21:56

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ، سبزی منڈیوں کے امور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی سبزی منڈیوں کے امور کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سبزی منڈیوں میں سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

سبزی منڈیو ںکے امور کو بہترین انداز سے چلانا متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سبزی منڈیوں سے متعلق تمام امور تیز رفتاری سے طے کئے جائیں اور سبزی منڈیوں میں بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہو ںنے کہا کہ منڈیوں میں صفائی کے انتظامات بہترین ہونے چاہئیں اور متعلقہ محکمے اور ادارے صفائی کے انتظامات کا ذاتی طور پر جائزہ لیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کاچھا سبزی منڈی کے امو رکا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہاں کولڈ سٹوریج کی تعمیر کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے اور لیسکومنڈی میں گرڈ سٹیشن کے قیام پر تیز رفتاری سے کام کرے ۔ انہو ںنے کہا کہ کوٹ لکھپت میں سابق سبزی منڈی کی اراضی کے بہترین استعمال کیلئے پلان بنایا جائے۔ سیکرٹری زراعت نے سبزی منڈیوں میں سہولتوں کی فراہمی اور متعدد امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، سیکرٹری لائیو سٹاک، کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور، سی ای او لیسکواورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات