گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2015 کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس

رپورٹ پر عمل درآمد کے معاملات کا جائزہ لیا گیا

منگل 31 جنوری 2017 21:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2017ء) گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2015 کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی ایوان بالاء کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر کمیٹی سینیٹر الیا س احمد بلور کی زیر صدارت میںپارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ سپیشل کمیٹی کے اجلاس میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2015 کے حوالے سپیشل کمیٹی کی رپورٹ پر عمل درآمد کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان نے کہا کہ سپیشل کمیٹی نے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا ہے اب جو کمیٹی فیصلہ کرے گی وہ آگاہ کردے ۔ جس پر سپیشل کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 9فروری کو انٹرنل میٹنگ کرکے سفارشات تیا ر کی جائیں گی۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز محسن عزیز ، پروفیسر ساجد میر ، سعیدغنی، سعید الحسن مندوخیل، محمد محسن خان لغاری کے علاوہ وفاقی وزیر شاہد خان خاقان عباسی ، وزارت پیٹرولیم و اوگرا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :