Live Updates

پاناما کیس میں وزیر اعظم کی تلاشی لی جارہی ہے تو وہ قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں ،ْعمران خان

شریف فیملی نے ملکیت تسلیم کرلی تو اب جواب دینا ہی پڑے گا ،ْ تحریک انصاف کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 31 جنوری 2017 21:27

پاناما کیس میں وزیر اعظم کی تلاشی لی جارہی ہے تو وہ قانون کے پیچھے چھپ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاناما کیس میں وزیر اعظم کی تلاشی لی جارہی ہے تو وہ قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں ،ْشریف فیملی نے ملکیت تسلیم کرلی تو اب جواب دینا ہی پڑیگا ۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ پاناما لیکس انکشافات سے دنیا میں تہلکہ مچا، پاناما لیکس میں آنے والے ناموں سے کسی نے انکارنہیں کیا ،ْکارروائی کے دوران وکیل نے 3 بار کہا کہ عدالت کے پاس اختیارنہیں ہے، پہلی بار انہوں نے مانا کہ لندن کے فلیٹس ہمارے ہیں ،ْ پہلے انہوں نے صاف انکارکیا تھا کہ فلیٹ ہمارے نہیں ہیں تو لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں کیا حاتم طائی نے انہیں رہنے دیا تھا ،ْ 15 ملین درہم کا حساب ہم کہاں سے لائیں گے اور ملکیت تسلیم کرلی تو اب انہوں نے ہی جواب دینا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ نوازشریف نے اسمبلی میں کہا کہ ان کے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں لیکن اب ان سے یہ پوچھا جارہا ہے کہ انہوں نے اسمبلی کی صحیح بات کی تھی یاعدالت میں، گلف اسٹیل 15 ملین درہم نقصان دے رہی تھی، لندن فلیٹس کا 13 سال کا کرایہ 30 کروڑ بنا ہے۔عمران خاننے کہا کہ قطری کرپٹ ترین آدمی ہے اس پر کیسز ہیں، ایل این جی اورپورٹ قاسم کا کنٹریکٹ قطری کودیا گیا، وہ پاکستانی قوم کونقصان پہنچا کرقطری کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، التوفیق کا پیسا کہاں سے آیا ،ْکہتے ہیں قطری سے آیا، جب سے سپریم کورٹ میں آئے ہیں قطری ون اورقطری ٹوآگیا ہے، پچھلے 7 ماہ میں ان لوگوں نے کبھی قطری کا نام نہیں لیا، ان کی ساری منی ٹریل قطری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کی تلاشی لی جارہی ہے تو وہ قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں جب کہ وزیراعظم قانون کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات