واساپانی ٹیسٹنگ مہم،پنجاب فوڈاتھارٹی نے سیمپل لینے شروع کردیئے ،6مقامات کے سیمپل لیبارٹری روانہ

منگل 31 جنوری 2017 21:23

واساپانی ٹیسٹنگ مہم،پنجاب فوڈاتھارٹی نے سیمپل لینے شروع کردیئے ،6مقامات ..
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی طرف سے اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے وحدت کالونی رشیدآباد،شاہ شمس پارک گیٹ نمبر2،باواسفراروڈ،نیوملتان،جلال چوک اور شاداب کالونی بوسن روڈواٹر پیوریفیکیشن پلانٹس سے پانی کے نمونے لیے اور انکو چیک کروانے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

ٹی -چوک شاہ رکن عالم ٹائون میں واقع الایمان بیکرز اینڈ فاسٹ فوڈ،خان بابا چرغہ بروسٹ اینڈ باربی کیو،چاہ جموں والا ملتان میں واقع حمید آئل ملز ،ایاز فوڈز ،اکبرفوڈ،گولڈن آئل مل،سیف اللہ آئل مرچنٹ ،سعید اینڈ سنز پکوان سنٹر،ملک منظورٹریڈرز (ایجنسی کوکاکولا)، غلہ منڈی ملتان میں واقع عمران بشیرآئل مرچنٹ ،شیخ جمیل آئل مرچنٹ ،حافظ اسلم آئل مرچنٹ اورگلگشت کالو نی گول باغ پر واقع 14th-Street pizza،ریحان سوئیٹس اینڈ بیکرز(پل براراں ) کوناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ انکولائسنس بنوانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :