وفاقی وزیرداخلہ سے سی پیک کے لیے اسپیشل سیکیورٹی ڈویڑن کے سربراہ کی ملاقات

سی پیک پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا، سی پیک اور اقتصادی راہداری منصوبے کو کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے، چوہدری

منگل 31 جنوری 2017 20:55

وفاقی وزیرداخلہ سے سی پیک کے لیے اسپیشل سیکیورٹی ڈویڑن کے سربراہ کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگااور اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی خوشحالی وترقی کینئے باب رقم کریگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وفاقی وزیرداخلہ سے سی پیک کے لیے اسپیشل سیکیورٹی ڈویڑن کے سربراہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں سی پیک سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس دوران گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی خوشحالی وترقی کینئے باب رقم کریگا، سی پیک پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ سی پیک اور اقتصادی راہداری منصوبے کو کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے۔