کنری ،نبی سر کی طو یل بندش کے باعث فصلیں سو کھ کر تباہ ہو نے لگیں

کا شتکاروں کو شدید نقصان کا اند یشہ، کئی شہروں میں پینے کے پا نی کا بحران

منگل 31 جنوری 2017 20:54

کنری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) نبی سر سب ڈویژن کی طو یل بندش کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کا شت کی گئی فصلیں سو کھ کر تباہ،کا شتکاروں کو شدید نقصان کا اند یشہ، کئی شہروں میں پینے کے پا نی کا بحران ،تفصیلات کے مطا بق،سا لا نہ بھل صفائی کے سلسلے میں آبپاشی سب ڈویژن نبی سر میں پانی کی طویل بند ش کے با عث تحصیل کنری میں ہزاروں ایکڑرقبے پر کا شت جانیوالی گندم، سو رج مکھی، سرسوں، اسپغول، سونف سمیت دیگر فصلیں ایک ماہ سے زائد عر صہ گرزنے باوجود زرعی پا نی نہ ملنے کے با عث سو کھ کر تباہ ہو رہی ہیں، جس کی و جہ سے آبادگاروں وکا شتکاروں کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے، واضح رہے کہ سکھر سے زرعی پانی کی بندش 06 جنوری کو کی گئی تھی مگرنبی سر سب ڈویژن میں تعینات محکمہ آبپا شی کے نا اہل ایس ڈی او اور عملے کی جا نب سے دسمبر کے آخری ہفتے میں زرعی پا نی کا مصنوعی وخودساختہ بحران پیدا کر دیا گیا تھا، جس کی با عث کنری سمیت تحصیل کے دیگر چھو ٹے بڑئے شہروں بسٹاں، نبی سر روڈ، ٹالہی، میمن کنری اور دیگر علاقوں میں پینے کے پا نی کے تالاب خشک اور پانی کا بحران پیدا ہو گیاہے مکین پینے کے پا نی کے لئے بے حد پریشان ہیں،محکمہ آبپا شی کے مطا بق حکومت کی جا نب سے ڈیڑھ کرروڑکے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جس سے نبی سرسب ڈویژن کی نبی سر نہر کی زیرو پو ائنٹ سے لیکر اکیس میل تک بھل صفائی کا کا م جا ری ہے اور دس سے با رہ روز مزید لگ جائیں گے تمام تر صورتحال کے باعث کنری کے شہری شدید پریشان ہیں، انہوںنے وزیر اعلی سندھ سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ زرعی پا نی کی خود سا ختہ و مصنو عی بحران کا نو ٹس لیںلیتے ہوئے نا اہل ایس ڈی او آبپا شی و عملے کے خلاف قا نو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے۔

#

متعلقہ عنوان :