سوات،سوئی گیس بحران پر قابو پانے کیلئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور تحصیل ناظم نے حکمت عملی وضع کر دی

گھریلو صارفین کیلئے گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سی این جی اسٹیشن مکمل طور پر بند کرانے پر اتفاق ، سی این جی اسٹیشنوں کی بندش کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ

منگل 31 جنوری 2017 20:51

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) سوئی گیس بحران پر قابو پانے کیلئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور تحصیل ناظم نے حکمت عملی وضع کر دی ، گھریلو صارفین کیلئے گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سی این جی اسٹیشن مکمل طور پر بند کرانے پر اتفاق ، سی این جی اسٹیشنوں کی بندش کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم ، تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کے سلسلے میں تحصیل ناظم بابوز& اکرام خان نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل خان سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور سیدو شریف اور مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں کے گھریلو صارفین کے مشکلات سے آگاہ کیا صبح سے لیکر رات گئے تک گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی سپلائی معطل ہے اکرام خان نے مزید بتایا کہ پچھلے سال کی طرح سی این جی اسٹیشنوں کو مکمل طور پر بند رکھا جائے اور باقاعدہ طور پر مانیٹر نگ کی جائے تاکہ مینگورہ شہر اور گرد و نواح کے علاقوں کے گھریلو صارفین کا جائز مسئلہ حل ہو سکے اس موقع کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تحصیل ناظم اکرام خان کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد سید وشریف اور مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں کو سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کا اہم مسئلہ بہت جلد حل ہو جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے اور سی این جی فلنگ اسٹیشنوں پر پابندی مکمل طور پر برقرار رہی گی تاکہ گھریلو صارفین کو اس سردی کے موسم میں گیس کی سپلائی یقینی ہو سکے جس پر تحصیل ناظم اکرام خان ، سیدوشریف اور مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں کے منتخب تحصیل کونسلران ، ضلعی کونسلران ، نائبر ہوڈ کے ناظمین نائب ناظمین اور جنرل کونسلران کی طرف سے خصوصی شکریہ ادا کیا گیا اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر سید وشریف یونین کونسل کے تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر بھی موجود تھے ۔