اے این پی کا ’’ باچا خان پہ ژوند او مبارزہ ‘‘کے عنوان سے مارچ میں معلوماتی پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ

منگل 31 جنوری 2017 20:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی نے ’’دً باچاخان ژوند او مبارزہ‘‘ کے عنوان سے معلوماتی پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جو مارچ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے ،اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس باچا خان مرکز میں نعیم خان مانیری کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر شمس بونیری، روخان یوسفزئی ، زلان مومند اور اعجاز یوسفزئی بھی موجود تھے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ اس پروگرام میں باچا خان کی زندگی اؤ جدوجہد پر مبنی سوال و جواب کے مقابلے نیلام گھر کی طرز پر منعقد کئے جائیں گے تا کہ باچا خان اور خدائی خدمت گاروں کی تاریخی جدوجہد اور قربانیوں سے نئی نسل کو روشناس کرایا جا سکے اور اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اضلاع تک وسعت دی جائے گی،باچا خان اور خدائی خدمت گاری کی تاریخی قربانیوں سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، مقابلے میں جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا،۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیئرمین نعیم خان مانیری اور سیکرٹری روخان یوسفزئی کو مقرر کیا گیا، جبکہ دیگر میں ممبران میں سردار حسین بابک، اعجاز خان یوسفزئی، شمس بونیری اور زلان مومند شامل ہیں۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس 10 فروری بوقت دوپہر دوبجے باچاخان مرکز پشاور میں منعقد ہو گا۔