شہباز شریف کی قادرآباد پاور پلانٹ پر پہلی کول ٹرین بروقت پہنچے پر وزیر ریلوے سعد رفیق اور انکی ٹیم کی تعریف

منگل 31 جنوری 2017 20:44

شہباز شریف کی قادرآباد پاور پلانٹ پر پہلی کول ٹرین بروقت پہنچے پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے قادرآباد پاور پلانٹ پر پہلی کول ٹرین بروقت پہنچے پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور انکی ٹیم کو سراہا اور تعریف کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے اور انکی ٹیم نے پوری مہارت اور وعدے کے مطابق ایک ناممکن کام کو ممکن بنایا تاکہ قومی مفادات کو آگے بڑھایا جاسکے انہوں نے کہا کہ اس کے بغیر پلانٹ چل نہیں سکتا تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور انکی ٹیم نے قومی مفاد کو آگے بڑھانے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی ۔ یہ وطن عزیز کے لیے شاندار گھڑی ہے جب پاکستان ریلویز کی پہلی کول ٹرین 12000ٹن کوئلہ جو امپورٹ کیا گیا قادر آباد پلانٹ پر پہنچ چکی ہے ۔