وفاقی حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں 20 کھرب 67 ارب سے زائد کے گیر ملکی قرضہ لیا

منگل 31 جنوری 2017 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) وفاقی حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں 20 کھرب 67 ارب سے زائد کے گیر ملکی قرضہ لیا سب سے زیادہ قرضہ صوبہ پنجاب کو 1 کھرب 58 ارب ملا جبکہ صوبہ بلوچستان کو سب سے کم 1 ارب 44 کروڑ روپے کا قرضہ ملا۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار کے دوران 19723.94 ملین ڈالر (20 کھرب 67 ارب 6 کروڑ 89 لاکھ روپے پاکستانی) غیر ملکی قرضہ حاصل کیا، جس میں سے صوبوں کو صرف 2071.47 ملین ڈالر (پاکستانی 2 کھرب 17 ارب 9 کروڑ روپے ) صوبوں کو دیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق غیر ملکی قرضے کا سب سے زیادہ حصہ 1510.85ملین ڈال ر(پاکستانی 1 کھرب 58 ارب روپے سے زائد) صرف پنجاب کو دیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا کو 55.22 ملین ڈالر (5ارب 78کروڑ روپے سے زائد) بلوچستان کو 13.80ملین ڈالر (پاکستانی 1ارب 44 کروڑ روپی) اور سندھ کو 489.15 ملین ڈالر (51 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد) دیے گئے۔#

متعلقہ عنوان :