ہنگو، باچا خان اور ولی خان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

منگل 31 جنوری 2017 20:22

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) ،ہنگو میں باچا خان اور ولی خان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس سلسلے میں برسی کی تقریب اسٹیشن روڈ کے قریب ریاض علی کے گھر کے قریب گرائونڈ میں منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے عوامی نیشنل پارٹی کے ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے و عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہنگو کے صدر پیر حیدر علی شاہ ،عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی سینئر نائب صدر سید حسین علی شاہ الحسینی ،عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہنگو کے جنرل سیکرٹری سید ابن علی نے کہا کہ صوبہ بھر میں اور خاص کر ہنگو میں عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں اندھیروں کی بجائے روشنی آئی ہے انہوں نے کہا کہ اے این پی واحد پارٹی ہے کہ جس نے صوبے کیلئے این ایف سی ایوارڈ کے اربوں روپے کی رائیلٹی لائی انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو میں تمام بڑے بڑے پراجیکٹ ہسپتال ،گریڈ سٹیشن ،نریاب ڈیم اور دیگر پراجیکٹ اے این پی کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ سے نوازا مگر اس کے باوجود صوبے کے عوام خوار و ذلیل ہو رہے ہیں عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر عہدیداروں نے تبدیلی کے نام پر پورے صوبے کو اور بالاخصوص ضلع ہنگو کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا آخر میں پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ سے درجنوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

متعلقہ عنوان :