پنجاب اسمبلی ‘ قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر سرکاری ویب سائٹ بنانے ،مال روڈ پر احتجاج ،ویڈیو گیمز کی دوکانوں کے خلاف سمیت چار قرار دادیں متفقہ طور پر منظور‘پنجاب لینڈ ریکارڈ اور اینیمل سلاٹر کنٹرول کی ترامیم اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد

سپیکر نے جہانگیر خانزادہ کو درست جواب دینے پر شاباش دی‘جماعت الدعوة کے سر براہ حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے خلاف اپوزیشن کا ٹوکن بائیکاٹ وفاقی حکومت نے بھارت کے دبائو میں آکر حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کو نظر بند کیا ہے ا ن پر پابندی اس لئے لگائی گئی‘اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید

منگل 31 جنوری 2017 20:01

پنجاب اسمبلی ‘ قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر سرکاری ویب سائٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر سرکاری ویب سائٹ بنانے ،مال روڈ پر احتجاج ،ویڈیو گیمز کی دوکانوں کے خلاف سمیت چار قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ‘پنجاب لینڈ ریکارڈ اور اینیمل سلاٹر کنٹرول کی ترامیم اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کردی گئی‘سپیکر نے جہانگیر خانزادہ کو درست جواب دینے پر شاباش دی‘جماعت الدعوة کے سر براہ حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے خلاف اپوزیشن کا ٹوکن بائیکاٹ ‘اپوزیشن لیڈر نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بھارت کے دبائو میں آکر حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کو نظر بند کیا ہے ان پر پابندی اس لئے لگائی گئی کہ وہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق ایک گھنٹہ 35منٹ تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوا۔اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ یوتھ افیئر ،سپورٹس اور محکمہ جیل خانہ جات کے متعلق سوالات کے جواب دیے گئے۔سوالات کے جواب صوبائی وزیر یوتھ افیئر و سپورٹس جہانگیر خانزادہ اور احمد یار ہنجرا نے دیے۔پنجاب اسمبلی میں مرادراس کی قرار داد قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی حالات و واقعات پر سرکاری ویب سائٹ بنانے ۔

نبیلہ حاکم علی قرار داد بچوں کی تفریح کے نام پر گلی محلوں میں چلنے والی ویڈیو گیمز کی دکانوں کے خلاف ،حنا پرویز بٹ کی مال روڈ پر احتجاج پر پابندی کی قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر یوتھ افیئر و سپورٹس جہانگیر خانزادہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا آئندہ مالی سال میں خواتین کیلئے الگ جم بطنائیں جائیں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فٹ بال اور ہاکی کے میدان بنائیں جائیں گے۔

سرکاری سکولوں کی گرائو نڈ کو اپ گریڈ کررہے ہیں ۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا نے کہا جیل واڈن کی اپ گریڈ کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی گئی ہے جو جلد منظور ہو جائے گی۔اس وقت پنجاب کی چار جیلوں میں فیملی رومز کی سہولت موجود ہے آئندہ مالی سال میں مزید چار جیلوں میں فیملی رومز بنائے جائیں گے۔حکومتی رکن الیاس چنیوٹی نے کہا ضلاع جنیوٹ میں ایک بھی جیل نہیں ہے میں گزشتہ آٹھ سالوں سے سوال جمع کرا رہا ہوں لیکن میرے سوال پر کوئی توجہ نہیں دے جارہی ۔

سپیکر نے کہا چنیوٹ میں سب شریف لوگ رہتے ہیں آپ کو جیل کی ضرورت نہیں ہے۔الیاس چنیوٹی نے کہا شریف لوگوں کے ساتھ ہمارے بچے بھی اپاہج ہیں کیا ان کیلئے کوئی کھیل کا میدا نہیں بنایا جاسکتا۔حناپرویز بٹ نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہا جیلوں میں ہر ملاقاتی سے ملاقات کیلئے رشوت وصول کی جاتی ہے سپیکر نے وزیر جیل خانہ جات کو ہدایات کی اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں ۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا حافظ سعید پر پابندی لگانے کا مطلب یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے بطھارت کے سامنے سر جکا دیا ہے۔ان کے محب وطن ہونے پر کسی کوکوئی شک نہیں ہے ۔کشمریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کی سزا ان کو دی گئی ہے۔اس پر ہم احتجاج کرتے ہیں ۔جماعت اسلامی کے رکن وسیم اختر نے کہا وفاقی حکومت یہ فیصلہ فوری واپس لے ۔پاکستان کا ہر محب وطن شہری حافظ سعید کے ساتھ کھڑا ہے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔