محکمہ داخلہ پنجاب نے گلشن پارک لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی تحقیقات کادائرہ مہمند ایجنسی تک توسیع کردیا

منگل 31 جنوری 2017 19:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے گلشن پارک لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی تحقیقات کادائرہ مہمند ایجنسی تک توسیع کردیاہے ۔گلشن پارک لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں 80سے زائد قیمتی جانوںکاضیاع ہواتھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبائی حکومت اور فاٹا سیکرٹریٹ کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے بعض دہشت گردوں جس میںخود کش بمبار بھی شامل تھا نے گلشن پارک میں دہشت گردی کی تھی اس سانحہ میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے تفتیش کے بعد مزید دہشت گردوں کی نشاندہی کی ہے جو کہ مفرور ہے جس میں بعض کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کالعدم تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ تاہم انتظامیہ نے اس سے لاعلمی کا اظہارکرتے ہو ئے اس کی تردید کی ہے