یوکرائن، سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، تین افراد ہلاک، بیس سے زائد زخمی

منگل 31 جنوری 2017 19:17

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) یوکرائن ممین سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ڈونٹسکا کے شمالی علاقے آودیو کا میں سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جسکے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہو گئے، دریں اثناء علاقے میں کوئلہ کان بیھٹنے سے دو سو کے قریب کارکن پھنس گئے۔

متعلقہ عنوان :