سندھ ہائیکورٹ، شرجیل میمن کیخلاف کرپشن کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے دائر درخواست میںتوسیع کی استدعا مسترد

منگل 31 جنوری 2017 18:57

سندھ ہائیکورٹ، شرجیل میمن کیخلاف کرپشن کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف کرپشن کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے دائر درخواست میںتوسیع کی استدعا مسترد کردی ہے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں شرجیل انعام میمن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرا موکل بیمار ہے۔ اس لئے پیش نہیں ہو سکتا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ انکی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔تاہم عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ شرجیل انعام میمن کی تازہ میڈیکل رپورٹس پیش کی جائیں۔ جسے عدالت دیکھ کر بعد میں فیصلہ کرے گی کہ توسیع کرنی ہے یا نہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ واضح رہے شرجیل انعام میمن کے خلاف نیب کی جانب سے 5 ارب 76 کروڑ کرپشن سے متعلق ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔