پاکستان اورچین دونوں کوکشمیرکی آزادی چاہیے،جاوید ہاشمی

سی پیک کوجوازبناکرکشمیرکی آزادی کیلیےعالمی فورم استعمال کرناچاہیے،پاکستان کوکشمیرپالیسی پرنظرثانی کی ضرورت ہے۔سابق سینئروفاقی وزیرکی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 31 جنوری 2017 17:29

پاکستان اورچین دونوں کوکشمیرکی آزادی چاہیے،جاوید ہاشمی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری2017ء) : سینئرسیاستدان اورسابق وفاقی وزیرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ پاکستان اورچین دونوں کوکشمیرکی آزادی چاہیے،سی پیک کو جوازبناکرکشمیرکی آزادی کیلیےعالمی فورم استعمال کرناچاہیے،پاکستان کو کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اورسیکولرازم کی بات کرنیوالوں کوکشمیریوں کی بات سنناہوگی۔

یہ معاملہ اقوام متحدہ اوردیگردنیامیں کمزوروکیل کےطور پیش کیاگیا۔ پاکستان اور چین دونوں کوکشمیر کی آزادی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو جواز بنا کر کشمیر کی آزادی کیلیےعالمی فورم استعمال کرناچاہیے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے خون سے اس تحریک میں رخنہ نہیں آنے دیا۔پاکستان کو کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :