پاناما کیس کافیصلہ نوازشریف کے حق میں نہیں آئیگا،سینیٹراعتزازاحسن

اسحاق ڈاراپنے بیان سے منحرف ہوئے توجیل جائیں گے۔معروف قانون دان اورپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 31 جنوری 2017 16:52

پاناما کیس کافیصلہ نوازشریف کے حق میں نہیں آئیگا،سینیٹراعتزازاحسن

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری2017ء) : معروف قانون دان اورپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ پاناما کیس کافیصلہ نوازشریف کے حق میں نہیں آئیگا،اسحاق ڈاراپنے بیان سے منحرف ہوئے توجیل جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور حسین نوازنے تسلیم کیاہے کہ پراپرٹی شریف خاندان کی ہے۔ٹیکس کاغذات میں قطری خط اور دستاویزات نہیں دکھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن دھاندلی کیس میں بھی نوازشریف کورعایت دی گئی ہے۔لیکن اب پاناما کیس کافیصلہ نوازشریف کے حق میں نہیں آئیگا۔اسحاق ڈاراپنے بیان سے منحرف ہوئے توجیل جائیں گے۔