جس طرح وزیر اعظم کی پالیسیوں کی شہرت آزاد کشمیر میں ہے ‘اُن کی جانب سے عوامی مفاد کی خاطر اُٹھائے گئے اقدامات کو ہر زی شعور ویلکم کررہا ہے اور سراہ رہا ہے

ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے وزیر اعظم کی سربراہی میں وفد کے دورہ برطانیہ کو کامیاب قرار دیدیا

منگل 31 جنوری 2017 17:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) سردار فاروق احمد طاہر ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے راجہ فاروق حید ر خان وزیر اعظم آزادکشمیر کی سربراہی میں وفد کے دورہ برطانیہ کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے جس طرح وزیر اعظم کی پالیسیوں کی شہرت آزاد کشمیر میں ہے اور اُن کی جانب سے عوامی مفاد کی خاطر اُٹھائے گئے اقدامات کو ہر زی شعور ویلکم کررہا ہے اور سراہ رہا ہے ۔

اس طرح کا مظاہرہ برطانیہ میں بسنے والی کشمیری قوم نے بھی کیا ہے اور انہوں نے وزیر اعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم اور انکی ٹیم میرٹ کی بالا دستی اور گد گورننس پر جس شاندار انداز سے کا ر بند ہے اس سے ثابت ہو تا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب ریاست میں ہر ادارہ صرف اور صرف میرٹ کو ہی مقدم جانے گا اور رشوت و سفارش کا قلعہ قمع ہو گا۔

(جاری ہے)

سردار فاروق احمد طاہر ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے مزید کہا کہ تعلیم کے معیار کو بلند تر کرنے کیلئے استاتذہ کی تربیت کیلئے برٹش کونسل سے معاہدہ طے پانا بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر ، وزیر تعلیم اور پوری کیبنٹ کے علاوہ ہر ایک مبارکباد کا مستحق ہے کیونکہ اس عظیم معاہد سے ہر خاندان تک اس کے ثمرات پہنچیں گئے کیونکہ کوالٹی آف ایجوکیشن ہی دراصل کوالٹی آف جنریشن کی ضامن ہے ۔

سردار فاروق احمد طاہر نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خانے دورہ برطانیہ میں ہائوس آف کامنزاور ہائوس آف لارڈ کے نمائندگان پر جن شاندار الفاط میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کیااور بھارتی مظالم کو واضح کیا اس پر بھی وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور وفد نے ثابت کیا کہ آزادکشمیر کی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھانا بخوبی جانتی ہے ۔ سردار فاروق احمد طاہر نے مزید کہا کہ آج ہم وزیر اعظم آزادکشمیر کی سربراہی میں وفد کی برطانیہ سے کامیاب ترین دورہ کے بعد اُنکی واپسی پر والہانہ طریقے سے ان کا استقبال کریں گئے۔