ظاہر پیر میں پولیس اور سول ڈیفنس کی مشترکہ کارروائی، 30ہزار لیٹر جعلی ڈیزل برآمد

منگل 31 جنوری 2017 15:03

خانپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) ظاہر پیر میں پولیس اور سول ڈیفنس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 30ہزار لیٹر جعلی ڈیزل اور ڈیزل بنانے والے آلات اور کیمیکل برآمد کر لئے،ملازم کوگرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان عرصہ دراز سے جعلی ڈیزل اور پٹرول شہر و دیہی علاقوں میں سپلائی کر رہے تھے، پولیس نے پٹرول پمپ کو سیل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :