امریکہ میں نئی امیگریشن پالیسی، ائیر لائنزکے ٹریول ایجنٹس کو خطوط موصول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 جنوری 2017 14:21

امریکہ میں نئی امیگریشن پالیسی، ائیر لائنزکے ٹریول ایجنٹس کو خطوط ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2017ء) : امریکہ کی جانب سے نئی امیگریشن پالیسی تشکیل دئے جانے کے بعد ائیرلائنز کے ٹریول ایجنٹس کو بھی خطوط موصول ہو گئے ہیں۔ ٹریول ایجنٹس کو سات ممالک کے شہریوں پر عائد پابندی سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ سات ممالک کے شہریوں کو ویزے جاری کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ ان سات ممالک میں سوڈان ، لیبیا، صومالیہ ، عراق،شام، ایران اور یمن شامل ہیں۔ ائیرلائنز کی جانب سے پاکستان میں موجود ٹریول ایجنٹس کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ کی نئی امیگریشن پالیسی نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :