نامزد گورنر سندھ محمد زبیر کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 جنوری 2017 14:19

نامزد گورنر سندھ محمد زبیر کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2017ء) : نامزد گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے محمد زبیر کو گورنر سندھ نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

محمد زبیر نے گورنر سندھ کے لیے نامزدگی پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ محمد زبیر نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کروائی کہ وہ پارٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور عوامی مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔