سابق امریکی صدر کا ٹرمپ مخالف مظاہرین سے اظہار یکجہتی

ٹرمپ کے اقدامات سے امریکی اقدار کو خطرہ ہے اس پر خاموش نہیں رہیں گے، اوباما

منگل 31 جنوری 2017 13:46

سابق امریکی صدر کا ٹرمپ مخالف مظاہرین سے اظہار یکجہتی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) امریکا کے سابق صدر براک اوباما نے ٹرمپ مخالف مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے امریکی اقدار کو خطرہ ہے اس پر خاموش نہیں رہیں گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما نے اپنے بیان کہاکہ وہ امریکا کی موجودہ صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکا کیصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کرنیوالوں سے اظہار ہمدردی کیا اورکہاکہ وہ چھٹی گزاررہے ہیں۔ براک اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اقدامات سے امریکی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مظاہرین کو احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے اور وہ آئینی حق استعمال کرتے ہوئے احتجاج کی صورت میں اپنے منتخب نمائندوں تک اپنی آوازپہنچانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :