فلسطینی صدر محمود عباس کا وزیراعظم ہائوس آمد پر شا ندار استقبال

مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے فلسطینی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا

منگل 31 جنوری 2017 12:50

فلسطینی صدر محمود عباس کا  وزیراعظم ہائوس آمد پر  شا ندار  استقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) فلسطینی صدر محمود عباس کی وزیراعظم ہائوس آمد پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے فلسطینی صدر کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

(جاری ہے)

فلسطین کے صدر محمود عباس سترہ رکنی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پیر کی شب پاکستان اور منگل کی صبح وزیراعظم ہائوس پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایوان وزیراعظم کے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا استقبالیہ تقریب کے موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے فلسطینی صدر کو سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا وزیراعظم نواز شریف نے معزز مہمان کا کابینہ کے اراکین سے جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ سترہ رکنی فلسطینی وفد کا تعارن کرایا دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ دونوں رہنمائوں کی جانب سے مصافحہ بھی کیا گیا خیال رہے کہ فلسطینی صدر کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہے اور اس دورے میں وہ اپنے سترہ رکنی وفد کے ہمراہ مختلف شعبوں میں تعلقات اور باہمی تعاون کے سلسلے میں پاکستانی حکام سے بات چیت کرینگے

متعلقہ عنوان :