مشرقی یوکرائن میں خونریز جھڑپیں، پانچ سرکاری فوجی ہلاک

روسی باغیوں نے اہم صنعتی قصبے آوًدی اِیوکا کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے حملہ کیا،جوابی کارروائی میں ایک ہلاک

منگل 31 جنوری 2017 12:48

مشرقی یوکرائن میں خونریز جھڑپیں، پانچ سرکاری فوجی ہلاک
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2017ء) یورپی ملک یوکرائن کے جنگ زدہ مشرقی حصے میں روس نواز باغیوں اور ملکی دستوں کے مابین گزشتہ کئی مہینوں کی سب سے ہلاکت خیز جھڑپ میں ایک جنگجو باغی اور پانچ سرکاری فوجی مارے گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائنی فوج کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب باغیوں نے مشرقی یوکرائن کے ایک اہم صنعتی قصبے آوًدی اِیوکا کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے سرکاری فوجی دستوں پر حملہ کر دیا۔

فولاد کی پیداوار کے لیے مشہور اب تک یہ قصبہ کییف حکومت کے دستوں کے قبضے میں ہے۔ یہی قصبہ دونًیتسک سے بھی زیادہ دور نہیں ہے، جسے مشرقی یوکرائن کے روس نواز باغی اپنا دارالحکومت قرار دیتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ مشرقی یوکرائن کے تینتیس ماہ پرانے تنازعے میں اب تک کی شدید ترین جھڑپوں میں سے ایک ثابت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :