فلسطین کے صدر محمود عباس تین روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے،صدر مملکت ممنون حسین، وفاقی وزراء اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے استقبال کیا

پیر 30 جنوری 2017 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء) فلسطین کے صدر محمود عباس تین روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔ نور خان ایئربیس پر ان کا استقبال صدر پاکستان ممنون حسین وفاقی وزراء اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے کیا۔ فلسطینی صدر 17 رکنی وفد کے ہمراہ دورہ پر آئے ہیں۔ کابینہ کے پانچ اراکین بھی وفد میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطین کے صدر محمود عباس کا یہ تیسرا پاکستان کا دورہ ہے۔ قبل ازیں وہ 2005ء پھر 2013 ء اوراب 2017 ء میں پاکستان کا دورہ کرنے والے فلسطینی صدر ہیں۔ اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر وہ صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے اس موقع پر وہ پاکستان میں اپنے سفارتخانہ کا افتتاح بھی کریں گے۔ سفارتخانہ کی جگہ سعودی عرب نے فلسطین کو اپنا سفارتخانہ کھولنے کیلئے تحفہ میں دی تھی۔