ڈپٹی ائیر پورٹ منیجر سول ایوی ایشن لاہور قیصر یار خان کے والد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پیر 30 جنوری 2017 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2017ء) ڈپٹی ائیر پورٹ منیجر سول ایوی ایشن لاہور قیصر یار خان کے والد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی‘افسران اور عزیزواقارب نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قیصر یار خان کے والد یار خان کی نمازہ جنازہ جامع مسجد بیت المکرم شادمان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں معروف گلوکار وارث بیگ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال، اشرف ارشاد اور ہمایوں وڑائچ سمیت سول ایوی ایشن کے افسران، دوست احباب اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے شرکا نے قیصر یار خان سے والد کی وفات پر تعزیت کی اورمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :