حکومت پنجاب نے حافظ سعید اور ان کے 4 ساتھیوں کو جامعہ القادسیہ چوبرجی میں 6 ماہ کیلئے نظر بند کر دیا

حافظ سعید کے علاوہ ان کے دیگر 4 ساتھیوں عبداللہ عبید، ظفر اقبال، عبدالرحمان عابد اورقاضی کاشف نیاز کو بھی نظر بندہونیوالوں میں شامل پو لیس کی بھاری نفری جماعت الد عوة کے باہر تعینات کردی گئی ‘ محکمہ داخلہ نے جامعہ قادسیہ کو ہی سب جیل قرار دیدیا مجھے بھارتی اصرار اور امریکی دباو پر نظر بند کیا جا رہا ہے جس کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا‘ کشمیر کیلئے کھڑے ہیں جو برداشت نہیں ہو رہا لیکن ہم کشمیر کے موقف پر ڈٹے رہیں گے، حکومت بھارت کے اصرار اور امریکہ کے دبا پر یہ سب کچھ کر رہی ہے‘حافظ محمد سعید کی گفتگو

پیر 30 جنوری 2017 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2017ء) حکومت پنجاب نے امیر جماعت الدعو پر وفیسر حافظ محمد سعید اور ان کے 4 ساتھیوں کو جامعہ القادسیہ چوبرجی میں 6 ماہ کیلئے نظر بند کر دیا‘پو لیس کی بھاری نفری جماعت الد عوة کے باہر تعینات کردی گئی جبکہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ ان کو بھارتی اصرار اور امریکی دباو پر نظر بند کیا جا رہا ہے جس کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا۔

سوموار کے روزمحکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت الدعو کے امیر حافظ سعید کو چار ساتھیوں سمیت 6 ماہ کیلئے جامعہ القادسیہ چوبرجی لاہور میں نظر بند کر دیاہے محکمہ داخلہ نے جامعہ قادسیہ کو ہی سب جیل قرار دیتے ہوئے حافظ سعید کو یہیں پر نظر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی ان کی ہر قسم کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی ہوگی نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جماعت الدعو اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کو 4 روز قبل شیڈول 2 کے تحت واچ لسٹ میں رکھاگیاتھاحافظ سعید کے علاوہ ان کے دیگر 4 ساتھیوں عبداللہ عبید، ظفر اقبال، عبدالرحمان عابد اورقاضی کاشف نیاز کو بھی نظر بند کیا گیا ہے یہ پانچوں افراد ان دونوں تنظیموں کے فعال رکن تھے علاوہ ازیں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے حافظ سعید کی نظر بندی کے احکامات جاری ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری بھی جماعت الدعو کے مریدکے میں قائم مرکز پہنچ گئی ہے اور غیر متعلقہ افراد کو مرکز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے جبکہ حافظ سعیدنے کہا کہ پہلے بھی کئی بار نظر بند کیا گیا لیکن عدالتوں نے ہمیشہ ہی ریلیف دیا اس بار بھی نظر بندی کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کشمیر کیلئے کھڑے ہیں جو برداشت نہیں ہو رہا لیکن ہم کشمیر کے موقف پر ڈٹے رہیں گے، حکومت بھارت کے اصرار اور امریکہ کے دبا پر یہ سب کچھ کر رہی ہے۔