مچھلیوں کی ایک قسم اپنے پیشاب کے ذریعے ایک دوسرے سے بات چیت کرتی ہے

پیر 30 جنوری 2017 22:57

مچھلیوں کی ایک قسم اپنے پیشاب کے ذریعے ایک دوسرے سے بات چیت کرتی ہے

انسانوں کی طرح جانور بھی کئی طریقوں سے ایک دوسرے بات چیت کرتے ہیں۔ کچھ جانور آواز کےذریعے بات کرتے ہیں تو کچھ اشاروں کا استعمال کرتے ہیں ۔بہت سے جاندار ایسے بھی جن کے بات چیت کرنے کے طریقوں کو ہم ابھی تک نہیں جانتے۔

(جاری ہے)

اس بات کا احساس سائنس میگزین میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق سے بھی ہوتا ہے، جس سے پتا چلا کہ سچلڈ(cichlid) مچھلی کی ایک قسم پیشاب میں موجود کیمیکل کی مدد سے اپنے حریفوں کو خبردار کرتی ہے۔

یہ مچھلی عموماً اپنا جارحانہ پن ظاہر کرنے کے لیے پیشاب کا استعمال کرتی ہیں۔
اس تحقیق کے دوران ماہرین نے مچھلیوں کو وائلٹ ڈائی کے انجکشن لگا ئے، جس کی وجہ سے مچھلیوں کا پیشاب روشن اور گاڑھے نیلے رنگ میں تبدیل ہوگیا۔ اسی سے ماہرین کو معلوم کرنے میں آسانی ہوئی کہ یہ مچھلیاں جارحانہ اشارے کرنے کے لیے پیشاب کا استعمال کرتی ہیں۔