نظر بند کیے جانے سے پہلے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا

muhammad ali محمد علی پیر 30 جنوری 2017 22:04

نظر بند کیے جانے سے پہلے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کا ویڈیو پیغام ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری2017ء) نظر بند کیے جانے کے بعد جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔ حافظ سعید کو 6 ماہ کیلئے نظر بند کیا گیا ہے۔ نظر بند کیے جانے کا اعلان کیے جانے کے بعد حافظ سعید نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

حافظ سعید کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت پاکستان نے بیرونی دباو میں آکر نظر بند کیا ہے۔ وہ اور ان کی جماعت پاکستان میں کبھی کسی پرتشدد کاروائی میں ملوث نہیں رہے۔ ان کی جماعت ملک بھر میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ رواں برس کو ان کی جانب سے کشمیر کا سال قرار دے کر ایک مکمل پروگرام ترتیب دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں خدشہ تھا کہ بھارت ان کیخلاف کوئی نہ کوئی سازش ضرور کرے گا۔ اور اب ان کا خدشہ درست ثابت ہوا اور انہیں نظر بند کرد یا گیا ہے۔ حافظ سعید نے مزید کیا کہا ہے؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :