حافظ سعید کے علاوہ جماعت الدعوہ کے دیگر 4 افراد کو بھی نظر بند کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 30 جنوری 2017 21:53

حافظ سعید کے علاوہ جماعت الدعوہ کے دیگر 4 افراد کو بھی نظر بند کر دیا ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری2017ء) حافظ سعید کے علاوہ جماعت الدعوہ کے دیگر 4 افراد کو بھی نظر بند کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔ حافظ سعید کو 6 ماہ کیلئے نظر بند کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے حافظ سعید کے علاوہ جماعت الدعوہ کے دیگر 4 افراد کو بھی نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ان افراد میں عبداللہ عبید، ظفر اقبال، عبدالرحمان عابد اور قاضی کاشف نیاز شامل ہیں۔ وزارت داخلہ نے ان تمام افراد سمیت حافظ سعید کے نام 4 روز قبل واچ لسٹ میں ڈالے تھے۔ ان تمام افراد کو بھی 6 ماہ کیلئے نظر بند کیا گیا ہے۔ ان تمام افراد کو نظر بند کر کے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :