جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کو نظربند کر دیا گیا: ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب

muhammad ali محمد علی پیر 30 جنوری 2017 21:24

جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کو نظربند کر دیا گیا: ذرائع محکمہ داخلہ ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری2017ء) جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کو نظربند کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں حافظ سعید کو جامع قادسیہ چوبرجی میں نظر بند کیا گیا ہے۔ حافط سعید کی نقل و حرکت پر کافی عرصے سے گہری نظر رکھی جا رہی تھی۔

اب ان کی حوالے سے پہلی مرتبہ حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حافظ سعید کو جامع قادسیہ چوبرجی سے باہر نکلنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔ حکومتی ادارے حافظ سعید کی کڑی نگرانی جاری رکھیں گے۔ حافظ سعید کے علاوہ جماعت الدعوہ کے دیگر 4 افراد کو بھی نظر بند کیا گیا ہے۔ ان افراد میں عبداللہ عبید، ظفر اقبال، عبدالرحمان عابد اور قاضی کاشف نیاز شامل ہیں۔ وزارت داخلہ نے ان تمام افراد سمیت حافظ سعید کے نام 4 روز قبل واچ لسٹ میں ڈالے تھے۔ حافظ سعید اور ان تمام افراد کو 6 ماہ کیلئے نظر بند کیا گیا ہے۔ ان تمام افراد کو نظر بند کر کے حفاظتی تحویل میں لیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :