طارق فاطمی سے نائیجریا کے چار رکنی میڈیا وفد کی ملاقات ،ْئیجیریا کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کیلئے پاکستان کی خواہش کا اظہار

معاون خصوصی نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کی تاریخ اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

پیر 30 جنوری 2017 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) نائیجیریا کے چار رکنی میڈیا وفد نے پیر کو یہاں وزارت خارجہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سید طارق فاطمی نے افریقی ممالک بالخصوص نائیجیریا کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کیلئے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا اور نوآبادیاتی نظام سے آزادی کیلئے ان کی جدوجہد میں افریقی ممالک کیلئے پاکستان کے اصولی موقف اور حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے وفد کو معیشت کے استحکام اور توانائی کے بحران کے حل کیلئے حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کیا اور پرامن ہمسائیگی کیلئے حکومت کی خارجہ پالیسی کے مقاصد کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کی تاریخ اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی نے نائیجیرین وفد کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے عزم سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :