وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،سالانہ ترقیاتی پروگرام مالی سال 2016-17 پر پیش رفت کا جائزہ

جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے اربوں روپے کے مزید وسائل فراہم کرینگے، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں، منصوبوں پر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھی جائے،ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے محنت، عزم اور جذبے کیساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب

پیر 30 جنوری 2017 23:47

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،سالانہ ترقیاتی پروگرام مالی سال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پیر کو یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میںسالانہ ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2016-17 پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے ترقیاتی فنڈز کا بروقت اورشفاف استعمال ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کے بروقت اورشفاف استعمال سے ہی عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رواں مالی سال کیلئے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اورسالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 550 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیںجس سے عوام کو بے پناہ سہولتیں ملیں گی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں غریب عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی سکیمیں شامل کی گئی ہیںاورتعلیم، صحت، زراعت، واٹر سیکٹر اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کو ترجیح دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے اربوں روپے کے مزید وسائل فراہم کریںگے۔ جنوبی پنجاب کی ترقی اوروہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے فنڈز میں کوئی کمی نہیں آنے دیںگے۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر اربوں روپے کے وسائل صرف کئے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب میں میگاپراجیکٹس کی تکمیل سے نمایاں تبدیلی آئی ہے۔فنڈز کے شفاف اور بروقت استعمال کو یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

انہوںنے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری تمام منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت معیاری اور شفاف تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے۔غریب عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب بھر میں غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کیلئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے محنت، عزم اور جذبے کیساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت ہزاروں کلو میٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی گئی ہے۔کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے کسانوں اور دیہی آبادی کو سہولت ملی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔جنوبی پنجاب میں جاری میگاپراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ترقی کے ثمرات ہر صورت عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :