Live Updates

عمران خان جھوٹ بولنے پر شرم کریں ، اب ان کو تلاشی دینی پڑے گی ، عمران خان غلط بیانیوں پر پکڑے گئے ہیں ، وہ روزجھوٹ بولتے ہیں اور ہم اسے ثابت کردیتے ہیں ،عمران خان نے خود آف شور کمپنی بنائی ،ان کے ساتھی جہانگیرترین نوکروںکے نام پر کاروبار کرتے ہیں ، وہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں ، پی ٹی آئی کا معاملہ چوری اور پھرسینہ زوری کا ہے

پانامہ کیس کی پوری منی ٹریل عدالت میں جمع کروادی ہے،کہا جارہاہے 50سال پہلے کچھ ہواتھا،اس قتل پر مقدمہ بنایاجارہاہے،جو ہوا ہی نہیں،کوئی لاش ہے نہ مقتول پھر بھی کہا جارہاہے کہ حساب دو،ہماری طرف سے تین نسلوں کی جائیداد اورٹیکس کی تفصیلات جمع کرادی گئی ہیں،آئندہ چند روز میں معاملات مزید واضح ہوجائیں گے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں ڈاکٹر مصدق ملک اور دانیال عزیز کی مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 30 جنوری 2017 23:34

عمران خان جھوٹ بولنے پر شرم کریں ، اب ان کو تلاشی دینی پڑے گی ، عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں ڈاکٹر مصدق ملک اور دانیال عزیز نے کہاہے کہ پانامہ کیس کی پوری منی ٹریل عدالت میں جمع کروادی ہے،کہا جارہاہے 50سال پہلے کچھ ہواتھا،اس قتل پر مقدمہ بنایاجارہاہے،جو ہوا ہی نہیں،کوئی لاش ہے نہ مقتول پھر بھی کہا جارہاہے کہ حساب دو،ہماری طرف سے تین نسلوں کی جائیداد اورٹیکس کی تفصیلات جمع کرادی گئی ہیں،آئندہ چند روز میں معاملات مزید واضح ہوجائیں گے،جہانگیر ترین نے اپنے باورچی کے نام پر اربوں کاکاروبارکیا،پی ٹی آئی کا معاملہ چوری اور پھرسینہ زوری کا ہے ، عمران خان کوجھوٹ بول کرپھرشرم بھی نہیں آتی،ان کو اپنے گردونواح میں دیکھ کر بات کرنی چاہیے ، وہ پوری دنیا کو برابھلاکہتے رہے،یہ اپنے ہوش وحواس کھوبیٹھے ہیں،میں روز عمران خان کا جھوٹ ثابت کرتاہوں،عمران خان نے 1983میں آف شور کمپنی بنائی ،نوکروں کے نام پر کاروبار کرنے والا عمران خان کا قریبی ساتھی ہے، جلد ثبوت پیش کرینگے، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو بھی اپنے گریبان میں بھی جھانکناچاہیے،عمران خان غلط بیانیوں پر آپ پکڑے گئے ہیں،اب آپ کو تلاشی دینی ہوگی،جہاں اصل جھوٹ بولاجارہاہے وہاںتاریخیں پڑجاتی ہیں اور سٹے آرڈر کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ الزام لگایاگیا ہے کہ غلط کی گئی ہے،کیس سن لیں پھر کہیں کہ کس معاملے میں غلط بیانی کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ تین نسلوں کی جائیداد اور ٹیکس کی تفصیلات جمع کرادی گئی ہیں،12ملین درہم سے متعلق بھی تمام شواہد جمع کرادیے گئے ہیں،دبئی سٹیل ملز سے متعلق بھی تمام دستاویزات جمع کرادی گئی ہیں۔

ترجمان وزیراعظم نے کہاکہ پوری منی ٹریل عدالت میں جمع کرائی جاچکی ہے،ٹھوس شواہد کی بناء پر ہم یہ کیس لڑ رہے ہیں،ثبوت کی بنیاد پر ہم یہ مقدمہ جیت چکے ہیں،بیٹے اور باپ کے درمیان تحائف کو کرپشن کا رنگ دیاجارہاہے۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ آئندہ چند روز میں معاملات واضح ہوجائیں گے،اسحاق ڈار کے حوالے سے تین بارٹرائل ہوچکاہے،ہماری تین نسلوں کا ٹرائل ہوگا تو دونسلوں کا جواب آپ کو بھی دیناپڑے گا،ہم ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیس لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مریم نوازنوازشریف اور ان کی والدہ کی ویلتھ اسٹیمنٹ جمع کرادی گئی،کوئی ایساخاندان نہیں جس نے تین نسلوں کے ٹیکسز جمع کرائے ہوں۔مصدق ملک نے کہا کہ آج سے 50سال پہلے 1970میں میاں شریف کے پاس 40سال کا فیکٹریاں چلانے کا تجربہ تھا،پی ٹی آئی والے ٹرائل اس بزرگ کاکرناچاہتے ہیں جو دس سال پہلے انتقال کرگئے تھے۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار کو دورہ آمریت میں اٹک قلعے میں رکھاگیاتھا،انکا تین بار ٹرائل ہوچکاہے،وزیراعظم کی جانب سے کہیں پر کوئی غلط بیانی نہیں کی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ اسحاقڈار کا بیان دبا? میں لیاگیا،اصل بیان جہانگیرترین کاہے جس پر ان کے دستخط ہیں،جہانگیر ترین نے اپنے باورچی کے نام پر اربوں کاکاروبارکیا،پی ٹی آئی کا معاملہ چوری اور پھرسینہ زوری کا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوجھوٹ بول کرپھرشرم بھی نہیں آتی،ان کو اپنے گردونواح میں دیکھ کر بات کرنی چاہیے۔

دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان پوری دنیا کو برابھلاکہتے رہے،یہ اپنے ہوش وحواس کھوبیٹھے ہیں،میں روز عمران خان کا جھوٹ ثابت کرتاہوں،عمران خان نے 1983میں آف شور کمپنی بنائی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہہ چکے کہ کرپٹ لوگ نوکروں کے نام پر کاروبار کرتے ہیں،نوکروں کے نام پر کاروبار کرنے والا عمران خان کا قریبی ساتھی ہے،اعترافی بیان وہ دیتے ہیں جو نوکروں کے نام پر کاروبارکرتے ہیں اور جلد ثبوت پیش کرینگے۔دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو بھی اپنے گریبان میں بھی جھانکناچاہیے،عمران خان صاحب غلط بیانیوں پر آپ پکڑے گئے ہیں،اب آپ کو تلاشی دینی ہوگی،جہاں اصل جھوٹ بولاجارہاہے وہاںتاریخیں پڑجاتی ہیں اور سٹے آرڈر کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔…(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات