نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں، جاری کی گئیں تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی پیر 30 جنوری 2017 20:09

نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں، جاری کی گئیں ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری2017ء) نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے۔ ائیرپورٹ کی تعمیر کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ائیرپورٹ کی تعمیر رواں برس جولائی کے ماہ تک مکمل کر لی جائے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ ائیرپورٹ کا افتتاح 14 اگست کو کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب ائیرپورٹ پر آپریشنز کی شروعات جولائی کے ماہ سے ہونے کا امکان ہے۔

یہ پاکستان کا پہلا ائیرپورٹ ہو گا جہاں ایک ہی وقت میں 2 اے 380 ائیر بسیں پارک ہو سکیں گی۔ جبکہ اس ائیرپورٹ پر ایک ہی وقت میں 4500 مسافروں کو ہینڈل کرنے کی گنجائش ہو گی۔ حال ہی میں ائیرپورٹ کی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔ تصاویر اور ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے جاری ہیں۔ عوام کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر خوب خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ جاری کی گئیں تصاویر اور ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

نیا اسلام آباد ائیرپورٹ تکمیل کے آخری مراحل میں

متعلقہ عنوان :