ْ پیپلز پارٹی رہنمائوں کا سینئر رکن افسر حسین زہری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار

پیر 30 جنوری 2017 23:32

ْ پیپلز پارٹی رہنمائوں کا سینئر رکن افسر حسین زہری کے انتقال پر دکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، سینیٹر سعید غنی، راشد ربانی اور دیگر نے پیپلز پارٹی کے سینئر رکن افسر حسین زہری کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کی پارٹی کیلئے گران قدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔#

متعلقہ عنوان :