صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑواوردیگرکاافسر حسین زہری کے انتقال پر افسوس کااظہار

پیر 30 جنوری 2017 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو ،جنرل سیکرٹری وقار مہدی، سینیٹر سعید غنی، راشد ربانی اور دیگر نے پیپلز پارٹی کے سینئر رکن افسر حسین زہری کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کی پارٹی کیلئے گران قدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :