وزیراعلیٰ سندھ نے پرنسپل سیکرٹری کے جعلی دستخط سے تین افراد کے بطور جونئیر کلرک بھرتی کرنے کا نوٹس لے لیا

چیف سیکرٹری سندھ کو فوری طور پر انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملازمتوں بارے کوئی بھی خطوط جاری نہیں کئے جاتے، ترجمان وزیراعلیٰ ہائوس

پیر 30 جنوری 2017 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کے جعلی دستخط سے تین افراد کے بطور جونئیر کلرک بھرتی کرنے سے متعلق لیٹر کے اجراء کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کو فوری طور پر انکوائری کرکے اسکی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملازمتوں کے حوالے سے کوئی بھی خطوط جاری نہیں کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

لہذا آئندہ بھی اگر اس قسم کا کوئی لیٹر کسی بھی محکمے کے پاس جائے تو متعلقہ محکمے ایسے جعلی لیٹرز پر کوئی اقدام نہ کریں بلکہ اسکی فوری طور پر رپورٹ کریں۔ ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے ملازمتوں پر بھرتی کے لئے کبھی بھی براہ راست لیٹر جاری نہیں کئے جاتے ہیں بلکہ محکموں میں بھرتیاں میرٹ اور قوائد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہیں اور اس حوالے سے ہر محکمہ قوائد و ضوابط کی پاسداری کرنے کا پابند ہے۔

متعلقہ عنوان :