نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں اور خوشحالی کی جانب گامزن کر دیا ہے‘محمد صدیق الفاروق

وزیر اعظم نے عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں، آج ملک میں شفافیت کا راج ہے ،نواز شریف ہر میدان کے فاتح ہیں ملک سے کرپشن کے خاتمے کا سہرا وزیر اعظم کے سر ہے ‘ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا تقریب سے خطاب

پیر 30 جنوری 2017 23:16

نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں اور خوشحالی کی جانب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2017ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں اور خوشحالی کی جانب گامزن کر دیا ہے ،وزیر اعظم نے عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں، آج ملک میں شفافیت کا راج ہے ،نواز شریف ہر میدان کے فاتح ہیں ملک سے کرپشن کے خاتمے کا سہرا وزیر اعظم کے سر ہے ،ہم سب کو ملک و قوم کی بہتری کے لیے سوچنا ہے۔

یہ باتیں انہو ںنے پاکستان ماڈل ایجو کیشنل انسٹی ٹیویشنز فا?ئندیشن کے زیر اہتمام اور بورڈ کے زیر انتظام چار سکولوں کے بچوں کے درمیان کوئز مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں تقریب میں سیکرٹری ایجو کیشن نسرین مہدی ،بشر ی ٰ مجاہد ،دلشاد سہیل ،ام کلثوم شاہین اختر ،جمشید مرزا ،عامر حسین ہاشمی ،ہما میر سمیت دیگر اساتذہ و طلبائ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے مزید کہا کہ بچوں کی ذہانت قابل تعریف ہے ،مقابلے کی فضائ سے بہترین نتائج حاصل ہوں گے ،غلطی کو مان لینا بڑا پن ہوتا ہے اور اس پر اڑے رہنا جہالت ہے۔

(جاری ہے)

انسان کے اعضائ اسکے اعمالوں کا حساب دیں گے۔سیکرٹری ایجو کیشن نسرین مہدی نے کہا کہ بچوں کی کارکردگی قابل تعریف ہے اور اب آئندہ ہمارے بچوں کا مقابلہ دوسر ے اضلاع کے سکولوں سے کروایا جائے گا ،کوئز مقابلے میں نواز شریف ماڈل سکول نے پہلی ،ڈاکٹرمتین فاطمہ ے دوسرے جبکہ ٹرسٹ ماڈل سکول کے بچوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی آخر میں چیئرمین بورڈ نے پوزیشن لینے والے طلبائ میں انعامات تقسیم کیے اور انیکی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :