سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کی نوید لایا ہے‘ گورنر پنجاب

پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں اس کے صوبے اپنی تمام تر حسن و رعنائیوں کی طرح پھول کی مانند پیوستہ ہیں ،بلوچستان کے عوام حب الوطنی کے جذبے سے ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں‘میںبلوچ نوجوانوں کی آنکھوں کی چمک میں پاکستان کا تابناک مستقبل دیکھ رہا ہوں‘وفد سے گفتگو

پیر 30 جنوری 2017 23:13

سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کی نوید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں اس کے صوبے اپنی تمام تر حسن و رعنائیوں کی طرح پھول کی مانند پیوستہ ہیں ،بلوچستان کے عوام حب الوطنی کے جذبے سے ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور میںبلوچ نوجوانوں کی آنکھوں کی چمک میں پاکستان کا تابناک مستقبل دیکھ رہا ہوں- ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے ضلع پشین کے کیڈٹ کالج کے طلبائ کے وفد سے گفت گو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی -گورنر پنجاب نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا موجودہ سیاسی قیادت کا عزم ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور سی پیک منصوبے کے بعد اس کی اہمیت اور بھی دو چند ہو گئی ہے -انہو ںنے کا کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کی نوید لایا ہے اور اس کی تکمیل سے یہاں کے لوگوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گی- گورنر پنجاب نے بلوچستان کے طلبائ پر ِزور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کو بھی اپنا شعار بنائیں ، محنت اور لگن سے کامیابی کی منازل طے کرتے ہوئے ہر شعبہ کے سپہ سالار بنیں - انہو ںنے کہا کہ آپ پاکستان کے معمار ہیں ، آپ نے آنے والے دنوں میں پاکستان کو لیڈ کرنا ہے لہذا آپ کی استعداد ِ کار اور صلاحیتو ں میں اضافہ ہی ہمارا مطمع نظر ہے - انہوںنے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلبائ و طالبات کے لیے کوٹہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے -گورنر پنجاب نے اس موقع پر بلوچ طلبائ کے سوالات کے جوابات بھی دیے - انہو ںنے کہا کہ ملک میں مردم شماری کرانے سے ملکی وسائل کی بہتر تقسیم میں مدد ملے گی اور اس کا فائدہ یقینا بلوچستان کو بھی ہو گا- بلوچ طلبائ کو وزیر اعلی پنجاب سکیم کے تحت لیپ ٹاپ فراہم کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے بات کریں گی-اس سے پہلے پرنسپل پشین کیڈٹ کالج نے ادارے کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں گورنر پنجاب کو آگاہ کیا-اس موقع پر طلبائ کے وفد نے گورنر ہا?س لاہور کا مطالعاتی دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملتان سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی، اور بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے گورنر ہا?س لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبر زصوبائی اسمبلی رانا محمود الحسن، سلطانہ شاہین ، ضلعی وائس چیئر مین ملک سرفراز احمد، چیئر مین یو سی 76 سید اصغر عباس، چیئر مین یو سی 80ملک ارشد، چیئرمین یو سی 78 ملک کامران،چیئرمین یو سی 81 ملک رفیق احمد،چیئرمین یو سی 75ملک جہانگیر عباس اور مسلم لیگی کارکن نعیم قریشی موجود تھے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت صوبہ پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب میں صحت، تعلیم، امن و امان کے قیام، صاف پانی کی فراہمی، سیوریج کے مسائل کے حل اور دیگر عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد عام آدمی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے جس کے لئے موجودہ حکومت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

گورنر نے بلدیاتی نمائندوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں اور عام آدمی کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لئے خصوصی توجہ دیں۔ انہو ںنے کہا کہ ملتان میں حالیہ میٹرو بس منصوبے سے عوام کو معیاری اور باعز ت سفری سہولت میسر آرہی ہیں جس سے لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاشبہ مسائل بہت زیادہ ہیں تاہم حکومت کی موثر حکمت عملی سے ان مسائل میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو یقین دلایا کہ قیادت نے ہم پر جواعتماد کا اظہار کیا ہے انہیں ہر ممکن نبھانے کو بھر پور کوشش کریں گے۔