ہائیکورٹ نے نیب کو پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا

پیر 30 جنوری 2017 23:06

ہائیکورٹ نے نیب کو پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف کارروائی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب کی عبدالعلیم خان کی ہائوسنگ سوسائٹی پارک ویو کی تحقیقات کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخوست گزار کی جانب سے اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ نیب عبدالعلیم خان کی ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف غیر قانونی کاروائی کر رہا ہے جبکہ سوسائٹی کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، نیب سیاسی بنیادوں پر کارروائی کر رہا ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت نیب کو عبدالعلیم خان کی سوسائٹی کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم دے ۔ فاضل عدالت نے عدالت نے نیب کو کارروائی سے سے روکتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :